اسٹارک بدستور پہلے مقام پر موجود

   

دبئی، 14 اکتوبر (آئی اے این ایس)آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نے افریقہ کے خلاف میچ کے آخری دن 49 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ٹسٹ بولنگ درجہ بندی میں 2 درجے ترقی کی اور ساتویں مقام پر پہنچ گئے۔ ان کے ساتھی مچل اسٹارک بدستور سرفہرست ہیں، تاہم نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری پر ان کی برتری کم ہوکر محض 4 درجہ بندی کے نشانات رہ گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اینرک نورکیا بھی 3 سال سے زائد عرصے کے بعد اپنا پہلا ریڈ بال میچ کھیلنے کے نتیجہ میں درجہ بندی میں دوبارہ شامل ہوگئے ہیں۔ وہ اس فہرست میں 34ویں مقام پر ہیں۔ہندوستان کے رویندر جڈیجہ ٹسٹ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بدستور پہلے مقام پر فائز ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ویان ملڈر نے ایک درجہ ترقی کرکے چوتھا مقام حاصل کیا، جبکہ سائمن ہارمر 5 درجے اوپر چڑھ کر مشترکہ طور پر 23ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

گجرات 10 وکٹوں سے کامیاب
احمد آباد، 14 اکتوبر (یواین آئی) سدھارتھ دیسائی (پانچ وکٹ) اور ارزان ناگواس والا (تین وکٹ) کی شاندار بولنگ کی بدولت گجرات نے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ سی کے مقابلے میں اوڈیشہ کو 10 وکٹ سے شکست دی۔اوڈیشہ نے آج اپنی دوسری اننگز میں کل کے چار وکٹ پر 119 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ صبح کے سیشن میں سدھارتھ دیسائی نے سمبت بیجا4) )کو آؤٹ کرکے گجرات کو پانچویں کامیابی دلائی۔ اس کے بعد سواستک سمل (1)، آشیرواد سوین 5) اور راجیش موہنتی (3)کو بھی اپنا شکار بنایا۔ 47ویں اوور کی پہلی گیند پر چیتن نے للت یادکو آوٹ کیا۔