اسٹالن نے 23جنوری کے روز مکمل تاملناڈو لوک ڈاؤن کا کیااعلان

,

   

Ferty9 Clinic

مذکورہ چیف منسٹر نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر اور عام لوگوں کی فلاح بہبود کے مفاد میں یہ فیصلہ لیاجارہا ہے۔


چینائی۔عہدیداروں نے بتایاکہ جمعہ کے روز چیف منسٹر تاملناڈو ایم کے اسٹالن نے کویڈ19کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 23جنوری کے روز ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کااعلان کیاہے۔

مذکورہ چیف منسٹر نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں بڑھتے معاملات کے پیش نظر اور عام لوگوں کی فلاح بہبود کے مفاد میں یہ فیصلہ لیاجارہا ہے۔پابندیاں او رنرمیاں جو اس سے قبل 16جنوری کے روز نافذ کئے گئے تھے وہ 23جنوری کے روز بھی برقرار رہیں گے۔

ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹیشنوں پر پہنچنے والے لوگوں کو ان کی منزل تک پہنچانے کے لئے اٹورکشاؤں اورٹیکسی گاڑیوں کے خدمات جاری رکھی جاسکتی ہیں۔

تاہم ان خدمات کے لئے موبائیل ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرناپڑے گااور جہاں سے مسافر کو گاڑی میں بیٹھانا ہے اور جہاں چھوڑا اس مقام پر وقت کو محفوظ کرنا ہوگا۔

مذکورہ چیف منسٹر نے تاملناڈو کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ’لاک ڈاؤن کے دن‘حکومت کی ہدایتوں پر عمل کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔