اسٹیل پلانٹ ملازمین کا جیل بھرو احتجاج

   

وشاکھاپٹنم 13 فبروری ( این ایس ایس ) وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ احتجاج کے ایک سال کی تکمیل کے موقع پر ملازمین کی جانب سے جیل بھرو احتجاج منظم کیا گیا ۔ یہ احتجاج کئی ورکرس یونین کی جانب سے کیا گیا اور مجسمہ گاندھی کے قریب مظاہرہ بھی کیا گیا ۔ ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے تلگو اداکار آر نارائن مورتی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ وہ ایک سال تک احتجاج کے باوجود اس مسئلہ پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے ۔