اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی بھرتی میں دانستہ تاخیر:بھردواج

   

نئی دہلی : دہلی کے وزیر صحت سوربھ بھاردواج نے منگل کو کہا کہ دہلی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شدید کمی کے باوجود خالی آسامیوں پر جان بوجھ کر بھرتی نہیں کی جارہی ہے۔ بھاردواج نے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ جب دہلی میں کوئی بڑا بحران آتا ہے اور ہم ثبوت کی بنیاد پر الزام لگاتے ہیں کہ اس بحران کے پیچھے لیفٹیننٹ گورنر کا ہاتھ ہے ، تب ان کے دفتر سے ایک بہت ہی عجیب جواب آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی شدید کمی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔ اس معاملے میں بھی لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا۔ لیفٹننٹ گورنر سے کئی بار نمائندگی کی گئی۔