حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) اسپیکر اسمبلی جی پرساد کمار، صدر نشین کونسل جی سکھیندر ریڈی اور دیگر آج پٹنہ کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ آل انڈیا پریسائیڈنگ آفیسرس کی 85 ویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ سکریٹری لیجسلیچر ڈاکٹر وی نرسمہا چاریلو اور اسمبلی کے دیگر عہدیدار بھی پٹنہ روانہ ہوئے۔ آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر سی ایچ آئینا پاتروڈو اور ڈپٹی اسپیکر رگھورام کرشنا راجو بھی کانفرنس میں شرکت کیلئے پٹنہ روانہ ہوئے ہیں۔ 1