اسکام سے دوچار پی ایم سی بینک ڈائریکٹر و بی جے پی لیڈر کا فرزند گرفتار

   

ممبئی ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسکام سے متاثرہ پی ایم سی بینک کے ایک ڈائریکٹر اور سابق بی جے پی رکن اسمبلی سردار تارا سنگھ کے بیٹے رجنیت سنگھ کو ممبئی پولیس کے شعبہ معاشی جرائم نے آج گرفتار کرلیا ہے۔ ایک عہدہ دار نے بتایا کہ رجنیت کو ای او ڈبلیو آفس میں شام کو تحویل میں لیا گیا جبکہ تحقیقات کاروں نے مختلف نوعیت کے سوالات پر ان کے جوابات کو غیراطمینان بخش پایا۔ ڈائریکٹر ہونے کے علاوہ رجنیت اس بینک کی لون ریکوری کمیٹی کا ممبر بھی ہے۔ اب تک نو افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔