6 تا 19 جون بڈی باٹا پروگرام کا انعقاد، آنگن واڑی طلبہ کو پری پرائمری کلاسیس میں داخلہ
حیدرآباد۔ 19 مئی (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آئندہ ماہ 12 جون سے اسکولس کی کشادگی کے پہلے دن طلبا طالبات میں کتابیں اور یونیفارم تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد بڑھانے 6 تا 19 جون پروفیسر جئے شنکر بڈی باٹا پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک شیڈول جاری کرکے 6 جون کو ریاست کے تمام دیہاتوں میں گرام سبھا کا اہتمام بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں سیلف ہیلپ گروپ ، اماں آدرش پاٹھا شالا کمیٹیاں، اسکول ٹیچرس، ہیڈ ماسٹرس، والدین، اولڈ اسٹوڈنٹس کو مدعو کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ان گرام سبھاؤں میں آنگن واڑی سنٹرس کے بچوں کو سرکاری اسکولس پرائمری سیکشن میں داخلہ دلانے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ پانچویں جماعت میں کامیاب طلبہ کو چھٹویں جماعت میں داخلہ کے احکام جاری کئے گئے ہیں۔ 6 جون کو گرام سبھا سے سرکاری اسکولس میں اِنرولمنٹ پروگرام کا آغاز کیا جائیگا۔ پروگرام میں سیلف ہیلپ گروپ خواتین، والدین ، اولڈ اسٹوڈنٹس کو بھی شامل کرایا جائے۔ 7 جون کو ہر گھر پہنچتے ہوئے اسکول جانے والے بچوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ ولیج ایجوکیشن رجسٹر(VER) کو اَپ ڈیٹ کیا جائے۔8 سے 10 جون تک گھر گھر پہنچ کر عوام میں شعور بیدار کیا جائے۔ آنگن واڑی مراکز کا دورہ کیا جائے۔ تعلیم کو درمیان میں ترک کرنے والے طلبہ کی نشاندہی کرکے انہیں اسکولس میں داخلہ دلانے والدین کو رضامند کیا جائے۔ 12 جون کو اسکول کی کشادگی پروگرام کا اہتمام کیا جائے۔ اماں آدرش پاٹھا شالا کمیٹیوں کے کاموں کو عوامی منتخب نمائندوں کے ذریعہ افتتاح کرایا جائے۔ طلبہ میں کتابیں، نوٹ بکس، یونیفارم، تقسیم کیا جائے، اسی دن پیرنٹس ٹیچر میٹنگ کا انعقاد کیا جائے۔ اجلاس میں عوامی نمائندوں کو مدعو کیا جائے۔ 13 جون کو پرائمری اسکول میں خواندگی پروگرام منعقد کیا جائے ۔ ہائی اسکول میں طلبہ کی اسمبلی کا انعقاد کیا جائے۔ 16 جون کو ایل ایل این اور ایل آئی پی یوم کا انعقاد کیا جائے۔ 19 جون کو بڈی باٹا پروگرام کا اختتام پر اسپورٹس مقابلے منعقد کئے جائیں۔2