اسکولی فیس میں کمی کیلئے راہول گاندھی سے کمسن طالب علم کی درخواست

   

حیدرآباد۔/2 نومبر، ( سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی سے ایک کمسن طالب علم نے اسکولی فیس میں کمی کیلئے درخواست کی۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران پٹن چیرو میں جب راہول گاندھی نے سڑک پر بچوں کو کرکٹ کھیلتے دیکھا تو وہ ان کے ساتھ شامل ہوگئے اور انہوں نے بھی کرکٹ کھیلا۔ راہول گاندھی کی بولنگ پر کمسن طالب علم نے بیاٹنگ کی اور جیسے ہی راہول گاندھی جانے لگے پانچویں جماعت کے طالب علم یشو وردھن نے راہول گاندھی کو ایک مکتوب حوالہ کیا اور درخواست کی کہ خانگی اسکولوں میں فیس کی کمی کیلئے مساعی کریں کیونکہ زائد فیس متوسط خاندانوں کیلئے بوجھ ہے۔ راہول گاندھی طالب علم کے اس جذبہ سے کافی متاثر ہوئے اور کہا کہ وہ بھی جانتے ہیں کہ تعلیمی فیس کی ادائیگی متوسط خاندانوں کیلئے کس قدر دشوار کن ہے۔ راہول گاندھی نے طالب علم کی درخواست کی مکمل تائید کرتے ہوئے اس سلسلہ میں ضروری مساعی کا بھروسہ دلایا۔ر