نئی دہلی ؍ کابل: افغانستان کے پہاڑی سلسلے پر مسافر بردار طیارہ گر کر تبا ہوگیا جس کے بارے میں ہندوستان نے بغیر تصدیق کیے دعویٰ کیا تھا کہ یہ انڈین طیارہ ہے تاہم بعد میں ہزیمت اٹھانا پڑی اور تردید کرنا پڑی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر بردار طیارہ سے متعلق ہندوستانی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ان کی ایئرلائن کا طیارہ ہے۔ اس دعوے کے بعد کہرام مچ گیا اور مسافروں کے اہل خانہ بڑی تعداد میں ایئرپورٹس اور ایئرلائن کمپنی کے دفاتر پہنچ گئے جنھیں انتظامیہ نے بارہا سمجھانے کی کوشش کی کہ ہمارے طیارہ کو حادثہ نہیں ہوا۔ تاہم مسافروں کے اہل خانہ کا دباؤ بڑھتا گیا اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ روس کی اپنے طیارہ کے حادثہ کے شکار کی تصدیق پر ہندوستانی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ یہ سب غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا۔