حیدرآباد ۔5 ۔ جون (سیاست نیوز) وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین نے اقلیتی اداروں اور اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ لینے کل 6 جون کو سکریٹریٹ میں اجلاس طلب کیا ہے۔ اقلیتی اداروں کے سربراہوں اور تمام اضلاع کے مینارٹیز ویلفیر آفیسرس شرکت کریں گے۔ ایجنڈہ میں شادی مبارک اسکیم ، فیس باز ادائیگی ، اسکالرشپ ، اردو گھر شادی خانوں کی تعمیر ، اقامتی اسکولس و جونیئر کالجس کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت ، اقلیتی فینانس کارپوریشن سے اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ ، خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم ، اقلیتی امیدواروں کو اسٹڈی سرکل کے تحت ٹریننگ جیسے امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ عادل آباد ، نظام آباد ، کریم نگر ، نلگنڈہ ، کھمم ، محبوب نگر ، سنگا ریڈی اور ہنمکنڈہ میں علحدہ اسٹڈی سرکل کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ تلنگانہ وقف بورڈ سے مقدمات کی پیروی اور اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کو ایجنڈہ میں شامل کیا گیا ہے۔1/k