نئی دہلی : ہندوستانی خاتون باکسرس کی 38 ویں آڈریٹک پیرل ٹورنمنٹ میں شاندار مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جیسا کہ الفیا پٹھان نے 80 سے زاید کیلو گرام زمرہ میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا ہے حالانکہ دیگر 5 باکسرس نے بھی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے اور اِن سے بھی میڈلس کی اُمید ہے۔ 2019 ء میں ایشین جونیر گرلز چمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرنے والی الفیا نے شاندار فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالڈووا کی باکسر ڈاریا کوزیرو کے خلاف 5-0 کی ایک آسان کامیابی حاصل کی۔