الکاراز پہلا سیٹ ہارنے کے باوجود تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

   

نیویارک، 3 ستمبر (آئی اے این ایس) رواں سال مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن مینز سنگلز کا خطاب جیتنے کے ہدف کے ساتھ میدان میں اترنے والے کارلوس الکاراز نے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں جائمے فاریہ کو 4-6، 6-0، 6-3، 6-2 سے شکست دے کر سال کے آخری گرانڈ سلام کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ تیسرے سیڈ اسپین کے الکاراز نے کلائی کی زخم کے باعث چار ماہ تک ٹینس سے دور رہنے کے بعد واپسی کی ہے۔ انہوں نے پرتگال کے عالمی نمبر 72 کھلاڑی فاریہ کو شکست دی، جنہوں نے حال ہی میں سنسناتی میں امریکی کھلاڑی بین شیلٹن کو ہرا کر سب کو حیران کیا تھا۔الکارازکی نظریں اس اعزاز پر بھی ہیں کہ وہ 2004 سے 2008 کے درمیان مسلسل پانچ مرتبہ یو ایس اوپن جیتنے والے راجر فیڈرر کے بعد پہلے ایسے کھلاڑی بنیں جو یو ایس اوپن کے خطاب کا کامیابی سے دفاع کر سکے۔