کمیشن کی ویب سائٹ پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے وائی ایس جگن موہن ریڈی کا زور
حیدرآباد۔25 ۔ستمبر۔(سیاست نیوز) سابق چیف منسٹر آندھراپردیش و صدر وائی ایس آر سی پی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ EciNetپر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے اور ان کی وضاحت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو فوری طور پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تقرر کے سلسلہ میں نافذ کئے گئے قوانین سے فوری طور پر دستبرداری اختیار کرتے ہوئے عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔ جگن موہن ریڈی نے الیکشن کمیشن جیسے دستوری ادارہ پر عوامی اعتماد کی برقراری کے لئے فوری طور پر قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنرس کے تقرر کے سلسلہ میں سابقہ نظام کو بحال کرتے ہوئے اس میں وزیر اعظم ‘ چیف جسٹس آف انڈیا اور قائد اپوزیشن کی شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 میں بنائے گئے قوانین میں فوری ترامیم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی کارکردگی کے متعلق منظر عام پر آنے والی تفصیلات نے انتخابی عمل کی شفافیت پر کئی سوال کھڑے کئے ہیں جن کے متعلق وضاحت اور کمیشن کی غیرجانبداری کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ سابق چیف منسٹر آندھراپردیش نے EciNet کے متعلق منظرعام پر آنے والی تفصیلات کے علاوہ دونوں الیکشن کمشنرس کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب چیف الیکشن کمیشن کو دینا چاہئے تاکہ عوام میں دستوری ادارہ کا اعتماد بحال ہوسکے۔انہوں نے آندھراپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران اختیارات کے بیجا الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے جو شکایات کی ہیں ان کا بھی غیر جانبداری کے ساتھ جائزہ لینے کے علاوہ معاملات کی تحقیقات کروانے کے اقدامات کئے جائیں۔3/m/b