نیویارک۔ 14؍ستمبر ( ایجنسیز)الیگزینڈر زویرف نے یو ایس اوپن مینس سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔جرمنی کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی الیگزینڈر زویرف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن مینس کا خطاب اپنے نام کرلیا ۔ الیگزینڈر زویرف نے اپنے حریف امریکی کھلاڑی بین شیلٹن کو چھ تین، سات چھ، پانچ سات اور چھ دو سے ہرا دیا۔زویرف نے مجموعی طور پر دوسرا گرینڈ سلم اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ وہ جاریہ سال کے اوائل میں فرنچ اوپن ٹرافی بھی جیت چکے ہیں۔ ۔جرمنی کے ٹینس اسٹار یو ایس اوپن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت کردیا کہ خود اعتمادی اور ذہنی مضبوطی کسی بھی بڑے کھلاڑی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔زیوریو نے جون میں فلیویو کوبولی کے خلاف پانچ سیٹوں پر مشتمل سنسنی خیز مقابلہ جیتنے کے بعد اعتراف کیا تھا کہ اگر وہ یہ میچ ہار جاتے تو ان کا خود پر اعتماد بہت کم ہوجاتا تاہم کامیابی نے انہیں یہ یقین دلایا کہ وہ دوبارہ بھی ایسے مشکل مقابلے جیت سکتے ہیں۔زیوریو کے یہ الفاظ نیویارک میں درست ثابت ہوئے۔ عالمی نمبر ایک بننے کے دباؤ کے باوجود انہوں نے غیر معمولی اطمینان اور اعتماد کے ساتھ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ اس دوران نوواک جوکووچ پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہوگئے جبکہ کارلوس الکاراز کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔زیوریو نے ہر گزرتے راؤنڈ کے ساتھ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا کی اور ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اپنے آخری 16 سیٹس میں سے 15 اپنے نام کیے۔اتوار کو فائنل میں بین شیلٹن کے خلاف بھی زیوریو کا کھیل مکمل طور پر قابو میں نظر آیا۔ انہوں نے انتہائی پرسکون اور بے خوف انداز میں مقابلہ کیا اور شیلٹن کو کسی بھی مرحلے پر میچ پر مکمل گرفت حاصل کرنے کا موقع نہیں دیا۔زیوریو کے لیے یو ایس اوپن کی یہ فتح محض ایک ٹائٹل نہیں بلکہ خود اعتمادی کی واپسی ہے۔