واشنگٹن:امریکی حکام نے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے بنائی گئی سرنگ کا سراغ لگا لیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہیکہ امریکی انسداد منشیات کے ایجنٹس نے منشیات اسمگلنگ کے لیے بنائی گئی ایک سرنگ کا سراغ لگا لیا ہے جوکہ امریکہ اور میکسیکو کی سرحد کے نیچے موجود ہے اور یہ سرنگ ریل کی پٹری، بجلی اور وینٹیلیشن کے نظام سے لیس ہے۔محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نام نہاد ’نارکو سرنگ‘ میکسیکو کے شہر تیجوانا سے سان ڈیاگو، کیلیفورنیا کے درمیان سرحد سے 300 فٹ دور ایک گودام تک بنائی گئی ہے۔امریکی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی اسکیم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کیا، ان افراد پر دیگر جرائم کے علاوہ کوکین، ہیروئن اور میتھم فیڈامین کی تقسیم کی سازش کا الزام بھی ہے۔امریکی اٹارنی رینڈی گراسمین نے اس حوالے سے اپنے بیان میں بتایا کہ ’اس نارکو سرنگ کے آخر میں روشنی نہیں ہے۔