امریکہ جنوبی سوڈان کو 11.7 کروڑ ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرے گا

   

واشنگٹن : امریکہ قدرتی آفات، داخلی تنازعات اور غذائی عدم تحفظ سے نمٹنے کیلئے جنوبی سوڈان کو اضافی 11.7 کروڑ ڈالر فنڈ فراہم کرے گا۔یہ اطلاع امریکی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی نے دی۔ امریکہ اپنی بین الاقوامی ترقیاتی ایجنسی کے ذریعہ جنوبی سوڈان کے لوگوں کیلئے جنہیں قدرتی آفات، داخلی تشدد، غذائی عدم تحفظ اور کوویڈ۔19 کے تباہ کن اثرات کا سامنا ہے۔ 11.7کروڑ ڈالر اضافی فنڈز جاری کرے گا۔