امریکہ میں آندھراپردیش کے 20 سالہ طالبعلم کی موت

   

حیدرآباد 19مارچ (یو این آئی) امریکہ میں آندھراپردیش کے20 سالہ طالبعلم کی موت ہو گئی۔ والدین کا الزام ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے ۔ گنٹور ضلع کا ابھیجیت پرچوری بوسٹن یونیورسٹی میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ طالبعلم کا11 مارچ کو یونیورسٹی کیمپس میں قتل کیا گیا اور نعش قریبی جنگلات میں ایک کار میں چھوڑ دی گئی تھی۔ دوستوں کی شکایت پر سیل فون سگنلس کے ذریعہ نعش کی شناخت ہوسکی۔ اس سال کے آغاز سے اب تک امریکہ میں 9 ہندوستانی طلباء کی موت ہو چکی ہے ۔