امریکہ میں بیروزگاری میں 3 سال میں سب سے بڑا اضافہ

   

واشنگٹن: امریکی معیشت میں سست روی کی علامات سے عالمی منڈیوں میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔ایشیائی اور یورپی منڈیوں میں بھاری گراوٹ کے بعد امریکی اسٹاکس Dow ،S&P 500 اور نسداق میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔دوسری جانب امریکہ میں بے روزگاری میں 3 سال میں سب سے بڑا اضافہ دیکھا گیا اور امریکی معیشت کی رفتار میں یکدم سستی کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔واضح رہیکہ امریکہ میں ملازمتوں میں خاطر خواہ کمی کی رپورٹ جمعہ کو جاری ہوئی تھی۔