امریکہ میں ریونت ریڈی اور مدھو یاشکی گوڑ کا استقبال

   

بی جے پی کی نائب صدر بی شوبھا رانی کانگریس میں شامل
حیدرآباد۔/29 مئی، ( سیاست نیوز) امریکہ میں منعقدہ انڈین اوورسیز کانگریس این آر آئی سل کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی اور تشہیری کمیٹی کے صدرنشین مدھو یاشکی گوڑ نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں بی جے پی کی ریاستی نائب صدر بی شوبھا رانی نے کانگریس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے بی جے پی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ شوبھا رانی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کو عوام نے ٹی آر ایس کے متبادل کے طور پر قبول کرلیا ہے اور آئندہ حکومت کانگریس کی ہوگی۔ بی جے پی فرقہ وارانہ سیاست کے ذریعہ سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ریونت ریڈی اور مدھو یاشکی گوڑ نے شوبھا رانی کا کانگریس پارٹی میں استقبال کیا اور انہیں کانگریس کا کھنڈوا پہنایا۔ ریونت ریڈی امریکہ میں قیام کے دوران تلگو اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ اور دیگر تنظیموں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ر