نیویارک : امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید طوفان میں ایک 16 سالہ لڑکی ہلاک ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے ایک درخت اکھڑ کر گاڑی پر گر گیا جس کے نتیجہ میں 16 سال لڑکی ہلاک جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا۔ شدید ہوا کے نتیجے میں ریاست کی دس اہم شاہرایوں کو ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا۔