امریکہ و چین کا 3، 3 قیدیوں کا تبادلہ

   

واشنگٹن : امریکہ اور چین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے 3، 3 قیدی رہا کر دیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ رہائی دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے تحت ہوئی ہے۔امریکہ نے تینوں شہریوں کی قید کو ناجائز قرار دیا تھا، رہائی پانے والے امریکیوں میں مارک سویڈن، کائی لی اور جان لیونگ شامل ہیں۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مارک سویڈن کو منشیات کے الزام میں سزائے موت کا سامنا تھا، جبکہ کائی لی اور جان لیونگ پر جاسوسی کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔
سیول میں دوسرے روز بھی ریکارڈ برفباری،5 ہلاک
سیول : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں دوسرے دن بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے نظامِ زندگی مفلوج ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شدید برفباری کے سبب پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 5، جبکہ زخمی افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔