مینیسوٹا: مینیاپولس میں مسلمانوں کو نماز کے پانچوں اوقات میں اذان دینے کی اجازت مل گئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیاپولس کی کونسل نے پانچوں وقت کی نماز کیلئے مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی۔ کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔ اس سے قبل شور آرڈیننس کے تحت سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام کی اذانوں پر پابندی تھی۔