امریکی اعلیٰ فوجی حکام کا پیٹ ہیگسیتھ کو انتباہ

   

واشنگٹن ۔ 31 اگست (ایجنسیز) امریکی فوج کے اعلیٰ حکام نے وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کو طول دینے سے امریکہ کی دیگر خطرات کا جواب دینے کی صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق 6 ماہ سے جاری جنگ کے باعث امریکی فوجی قیادت میں بڑھتے ہوئے دباؤ اور وسائل کی کمی پر تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیاء، یورپ اور لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والے اعلیٰ کمانڈروں نے خطہ میں فوجی تعیناتیوں کو مزید طویل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم احکامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔