امریکی سینیٹر عبدالالسید نے ‘حبیبی’ سیاسی ایکشن کمیٹی قائم کی

,

   

واشنگٹن7 نومبر (یو این آئی) امریکی ریاست مشی گن سے نو منتخب سینیٹر عبدالالسید نے امریکی سینیٹ کے پہلے مسلم رکن منتخب ہونے کے بعد ‘حبیبی پی اے سی’ کے نام سے سیاسی ایکشن کمیٹی قائم کی ہے ۔سیاسی ایکشن کمیٹیاں ایسے ادارے ہوتے ہیں جو انتخابی امیدواروں کی حمایت یا مخالفت میں مالی وسائل جمع کرتے اور خرچ کرتے ہیں۔ امریکی وفاقی الیکشن کمیشن میں داخل دستاویز کے مطابق، حبیبی پی اے سی کو عبدالالسیدکی سرپرستی میں قائم ‘لیڈرشپ پی اے سی’ کے طور پر رجسٹر کیا گیا ۔ اس طرح کی کمیٹیاں کسی سیاست دان کی اپنی انتخابی مہم سے الگ ہوتی ہیں۔ عربی زبان کا لفظ ‘حبیبی’ محبت اور اپنائیت کے اظہار کے لیے استعمال ہوتا ہے ، جس کے معنی ‘میرے عزیز’ یا ‘میرے محبوب’ ہیں۔