امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دورہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری، دورہ کی زد میں آنے والی سلم بستیوں کو بلند ترین دیوار سے چھپانے کی کوشش، احتجاجی مظاہرے کے بھی امکانات

,

   

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہندوستانی دورہ کے دوران مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ 24 اور25 فروری کو ہندوستان کے دورہ پر آرہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر کے دورہ کے دوران ان کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دورہ کے منصوبہ کے مطابق ٹرمپ پہلے احمد آباد جائیں گے اور 25 فروری کو دہلی آئیں گے۔ وزیر اعظم ہندوستان نریندر مودی امریکی مہمان کی میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ٹرمپ کی آمد کے سبب گجرات میں بڑے پیمانے پر تیاریا ں چل رہی ہیں۔ ٹرمپ کے ساتھ ان کی اہلیہ ملینیا بھی رہیں گی۔ وہ گجرات کے سابر متی آشرم جائیں گے اور موٹیر اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ٹرمپ کے دورہ کے پیش نظر احمد آباد کے موتیرا اسٹیڈیم کے اطراف سلم بستیوں کے 45 خاندانوں کو تخلیہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے صدر امریکہ کے دورہ کے پیش نظر ان کے دورہ میں پڑنے والی سلم کو بستیوں کو نگاہوں سے اوجھل کرنے کے لئے ایک بلند ترین دیوار تعمیر کی جارہی ہے تاکہ امریکی صدر کو ہندوستان کی غریب عوام نظر نہ آئیں۔ جن افراد کو مکانات خالی کرنے کی نوٹس جاری کی گئی وہ محنت کش لوگ ہیں۔ انہیں دورہ کے پیش نظر مکانات خالی کرنے کی ہدایت دی گئی۔خبریں آرہی ہیں کہ ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے خلاف یہ احتجاج کیا جائے گا۔