واشنگٹن: امریکی عدالت نے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے پر ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کو طلب کر لیا۔ گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش عین وقت پر پکڑی گئی تھی جس کے تانے بانے ہندوستانی حکومت اور را سے ملے تھے۔سکھ فار جسٹس نے امریکی عدالت میں مودی سرکار اور را کے سربراہ کیخلاف سکھ رہنما قتل کیس پر مقدمہ دائر کیا تھا جس میں اجیت دوول کا کردار بھی سامنے آیا تھا۔ مشیر قومی سلامتی کی طلبی پر مودی حکومتکا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔اپنے وکلا کے ذریعے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے اپنے قتل کی سازش میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد فراہم کیے تھے۔انھوں نے مزید کہا کہ جو بھی مودی حکومت کی زیادتیوں، جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے اس کی آواز کو ہمیشہ کیلئے دبانے کی سازش کی جاتی ہے۔
گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہندوستان سے آزادی حاصل کرنے کے لیے عالمی خالصتان ریفرنڈم ووٹنگ کا انعقاد کرتا رہوں گا اور اگر آزادی کی قیمت موت ہے تو میں اس کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔