حیدرآباد 16 مئی (راست) الحاج ڈاکٹر پی عطاء الرحمن ریٹائرڈ چیف میڈیکل آفیسر جی این جی ایچ چارمینار کا بہ عمر 67 سال اچانک قلب پر حملہ کی وجہ 8 مئی بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اکبری، اکبر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ ، کرما گوڑہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440970389 یا 9848142221 پر ربط کریں۔
00 الحاج محمد احمد محی الدین و آصف القادری ولد محمد اشرف سابق ٹینس کوچ و جاگیردار مرحوم کا 15 مئی جمعہ کو بعمر 74 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 مئی بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد صالحین ٹیک کی مسجد حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 17 مئی اتوار کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885761523 ، 9515716515 پر ربط کریں۔