انتہائی مطلوب ماوسٹ لیڈر انکاونٹر میں ہلاک

   

حیدرآباد : /11 جنوری (سیاست نیوز) پولیس کو انتہائی مطلوب ماؤسٹ لیڈر ماڈوی ہڈما کو گرے ہانڈس کے انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا گیا ۔ تلنگانہ بیجاپور سرحد پر ماؤسٹ پارٹی سے فائرنگ کے تبادلہ میں یہ انکاؤنٹر ہوا ہے ۔ ہڈما پر پولیس نے 40 لاکھ روپئے کا انعام رکھا تھا کیونکہ وہ پولیس اور نیم فوجی دستوں پر کئے گئے حملوں میں ملوث ہے ۔ 43 سالہ ہڈما پر الزام ہے کہ اپریل 2021 ء میں چھتیس گڑھ کے بستر علاقہ میں ہوئے مہلک حملے میں 22 سی آر پی ایف جوان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 31 زخمی ہوگئے تھے ۔ چھتیس گڑھ کے سوکھما ضلع سے تعلق رکھنے والا ہڈما قبائیلی طبقہ سے تعلق رکھتا تھا اور وہ 17 سال کی عمر میں ہی نکسلائیٹ تنظیم میں شامل ہوگیا تھا ۔وہ 250 ماؤسٹوں پر مشتمل ٹیم کا سربراہ تھا اور چھتیس گڑھ کے ڈنڈاکارنیا اسپیشل زون کمیٹی کا رکن تھا ۔ وہ پولیس کو کئی سالوں سے مطلوب تھا ۔
پولیس نے اس انکاؤنٹر کو کامیابی قرار دیتے ہوئے ماؤسٹ تنظیم کو زبردست نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ہڈما اور اس کی ٹیم کے ارکان کی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر سی آر پی ایف کی کوبرا ٹیمیں اور تلنگانہ کی گرے ہانڈس کمانڈوز نے تلنگانہ ۔ بیجاپور سرحد پر کومنگ آپریشن میں شدت پیدا کردی تھی اور اس دوران ماؤسٹوں کی پارٹی سے گرے ہانڈس کا سامنا ہوا اور فائرنگ کے تبادلہ میں ہڈما ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے اس انکاؤنٹر کو کامیابی قرار دیتے ہوئے ماؤسٹ تنظیم کو زبردست نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔