انجمن ترقی اردو ہندشاخ گلبرگہ کی جانب سے جناب امجد جاوید کی تہنیت

   

گلبرگہ : انجمن ترقی اردو ہند(شاخ) گلبرگہ کی مجلس عاملہ کے آج منعقدہ اجلاس میں سابق صدر انجمن جناب امجد جاوید کی بہ حیثیت رکن اکیڈمک کونسل، خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی نامزدگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے صدر انجمن ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین نے تہنیت پیش کی. اس موقع عہدیداران و اراکین انجمن جناب محمد صلاح الدین، ڈاکٹر رکن الدین ناصب قریشی، ڈاکٹر انیس صدیقی،جناب میر شاہنواز شاہین، ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین،جناب امجد جاوید،جناب خواجہ پاشاہ انعامدار،ڈاکٹر رفیق رہبر،ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر، جناب محمد مجیب احمد، محترمہ شاہدہ بیگم اور ڈاکٹر اسما تبسم موجود تھے۔