اندرا اماں ہاوزنگ ٹاورس پائلٹ پروجیکٹ، 1,741 افراد کو ای لاٹری کے ذریعے مکانات کا الاٹمنٹ

   

شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے مستفیدین کا انتخاب، حکام کا جلد فیلڈ وزٹ
حیدرآباد، 5 نومبر ]سیاست نیوز[حکومتِ تلنگانہ نے کم آمدنی والے طبقوں کے لیے اپنا ذاتی مکان حاصل کرنے کے خواب کو پورا کرنے کی غرض سے شروع کیے گئے “اندرا اماں ہاوزنگ ٹاورس” پائلٹ پروجیکٹ کے تحت چہارشنبہ کو ای لاٹری کے ذریعے 1,741 افراد کو مکانات الاٹ کیے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہر اسمبلی حلقے میں 480 مکانات کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ، جس کے تحت اہل اور مستحق افراد سے درخواستیں موصول ہونے کے بعد مکمل شفافیت کے ساتھ ای قرعہ اندازی کے ذریعے مکانات کی الاٹمنٹ کا عمل انجام دیا گیا۔اس ای لاٹری اور قرعہ اندازی کے عمل میں خیریت آباد حلقہ میں سب سے زیادہ 327 اور مشیر آباد حلقہ میں 201 مستفیدین نے مکانات حاصل کیے۔ اس کے علاوہ قطب اللہ پور حلقہ میں 80 مکانات، ملکاجگیری میں 150، کوکٹ پلی میں 59، صنعت نگر میں 88، کنٹونمنٹ میں 66، بہادر پورہ میں 91، کاروان میں 73، میڑچل میں 143، نامپلی میں 106، ملک پیٹ میں 173، راجندر نگر میں 173 اور عنبر پیٹ حلقہ میں بھی مستفیدین کو مکانات کی الاٹمنٹ کی گئی ہے۔حکام کے مطابق طے شدہ تعداد کے علاوہ مزید 875 افراد کو ویٹنگ لسٹ کے لیے ای لاٹری کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے۔ ای لاٹری کے اس مرحلے میں منتخب ہونے والے تمام افراد کی تفصیلات کی میدانی سطح پر چھان بین کے لیے حکام جلد ہی ان علاقوں اور مکانات کا دورہ کریں گے۔-2