انفوسیس مورتی نے نوجوانوں سے کہاکہ کھڑے ہوجاؤاو رکہو کہ یہ وہ ملک نہیں ہے جس کا تصور ہمارے ابا واجداد نہیں کیاتھا

,

   

انفوسیس کے کو فاونڈر نارائن مورتی نے کہاکہ جب آپ دیکھیں کہ آپ کے طویل قیمتی نظام کوڑے دان میں پھینکا جارہا ہے تو آپ کو اٹھ کھڑے ہوکر اپناغصہ ظاہر کرنا ہوگا۔

ممبئی۔انفوسیس کے شراکت دار بانی این آر نارائن مورتی نے ہفتہ کے روز کہاکہ یہ دیکھتے ہوئے ”ملک کے مختلف حصوں میں آج جوکچھ ہورہا ہے“ مذکورہ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ دوٹوک انداز میں کہیں کہ یہ وہ ملک نہیں ہے جس کو ہمارے اباواجداد نے آزادکرایا ہے۔

انہوں نے پرزور انداز میں کہاکہ ہندوستانی عام طور پر کسی کو ”ناپسند یدہ“ نہیں کہتے کوئی بھی ہوا چاہئے‘ جب ضرورت رہے تب بھی ایسا نہیں کرتے۔

سینٹ زیویر کالج ممبئی میں پینل تبادلہ خیال کے دوران انہوں نے کہاکہ”اگر آپ دیکھیں ملک کے مختلف حصوں میں آج کیاہورہا ہے‘ یہ وقت ہے‘ ہم خاص طور پر نوجوان‘ کھڑے ہوجائیں اور کہاکہ یہ وہ ملک نہیں ہے جس کو ہماری اباواجداد نے آزادی دلائی تھی“۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”مگر ہم میں سے ایسا کتنے لوگ کرتے ہیں؟افسوس کی بات ہے کہ کوئی بھی ایسا نہیں کررہا ہے۔ یہ وہ وجہہ ہے جس کے سبب یہ ملک اس حالت میں آگیاہے۔

کوئی بھی نہیں چاہتا کہ وہ غلط با ت کہہ کر کسی کو ناراض کرے“۔

انفوسیس کے پہلے نان پروموٹر چیف ایکزیکٹیو جنھوں نے 2017سال میں ادارہ چھوڑ دیاتھا وشال سکا کے ساتھ ان کے کشیدگی کے متعلق کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہوں اس وقت آواز اٹھائی تھی جب ائی ٹی ادارے کے اہم اقدار کو ”کوڑے دان“ میں پھینک دیاجارہاتھا۔

انہوں نے ائی ٹی کمپنی میں اپنے خدمات اور اصولوں کے مطابق خدمات انجام دینے پر تفصیلی تبصرہ بھی کیا۔

انہوں نے کہاکہ بناء زائد اجرت ادا کئے اضافی وقت تک کام کرنے کے لئے ملازمین کو مجبور کئے جانے کے خلاف انہوں نے آواز اٹھائی تھی

۔سکا نے 2017میں اوقت کمپنی چھوڑ دی تھی جب ان کا مورتی اور دیگر پرموٹر شیئر ہولڈرس کا برسرعام تنازعہ پیش آیاتھا