اننت کمار ہیگڈے کا راہول گاندھی پر حملہ’ کیامسلمان کا بیٹا ثبوت دے سکتا ہے وہ برہمن ہے؟‘۔

,

   

ہیگڈے نے کہاکہ کانگریس اور راہول بی جے پی کی جانب سے پاکستان پر کی گئی حالیہ ائیراسٹرائیک کے متعلق سوالات کررہے ہیں ‘ وہیں کانگریس سربراہ کے ہندوہونے کے دعوی پر سوال کا کیا۔

بھٹکل۔ مرکزی مملکتی وزیربرائے اسکیل ڈیولپمنٹ اننت کمار ہیگڈے نے پھر ایک مرتبہ کانگریس صدر راہول گاندھی سے ان کے ہندو او ربرہمن ہونے کے دعوی پر ان کے تناسب کے مسلئے کو اٹھاتے ہوئے استفسار کیا۔

کرناٹک کے اترا کناڈا ضلع میں واقع سرسی ٹاؤن میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ہیگڈے نے کہاکہ کانگریس اور راہول بی جے پی کی جانب سے پاکستان پر کی گئی حالیہ ائیراسٹرائیک کے متعلق سوالات کررہے ہیں ‘ وہیں کانگریس سربراہ کے ہندوہونے کے دعوی پر سوال کا کیا۔ہیگڈے اتراکناڈا کا رکن پارلیمنٹ ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=Fx35qHJWv8c

ہیگڈے نے کہاکہ ’’ وہ چاہتی ہیں پاکستان میں پیش ائے فضائیہ حملہ کا ثبوت دیں۔ سپاہیوں نے جو کارنامہ انجام دیا ہے اس کے متعلق وہ ثبوت مانگتے ہیں۔ کیا یہ مسلمان کا بچہ برہمن ہونے کا ثبوت دے گا جس کا وہ دعوی کرتا ہے؟۔

اس کا باپ مسلمان ‘ اور ماں عیسائی ‘ پھر وہ کس طرح برہم ہوگیا؟کیاوہ کوئی ثبوت پیش کرے گا؟‘‘۔ ہیگڈے نے جیسے ہی کہاکہ’’ میں مذاق نہیں کررہاہوں ‘ میری بات ریکارڈ پر ہے ۔ جب راجیوگاندھی کی موت تکڑوں میں ہوئی۔

و ہ چاہتے تھے کہ کسی فیملی ممبرکے ڈی این اے سے اس کی جانچ کی جائے ۔ جب راہول کا ڈی این اے مانگا گیا تو سونیا گاندھی نے منع کردیا ۔ انہو ں نے کہاکہ پرینکا کاڈی این اے لیں اور جانچ کریں۔ یہ حقیقت ہے اور میںیہ بات برسرعام کہتاہوں ۔

وہ نہیں چاہتی تھی کہ راہول کا ڈی این اے لیاجائے وہ چاہتی تھی صرف پرینکا کا ڈی این اے لیاجائے‘‘۔ ہجوم میں سے قہقہوں کی آواز آنے لگی۔

پچھلے کچھ ماہ سے ہیگڈے جو ایک برہم ہیں راہول کے دعوی پر کہ وہ برہمن ہیں سوال کھڑا کرتے آرہے ہیں۔ جنوری کے مہینے میں ہیگڈے نے بیان دیاتھا کہ راہول گاندھی نہ تو برہمن ہیں اور نہ ہندو کیونکہ ان کے والد ایک مسلمان ہیں( یہ بیان راجیو گاندھی کے والد فیروز گاندھی کے حوالے پر تھا)۔

سال2018کے گجرات اسمبلی الیکشن میں خود کو جنیودھری قراردیتے ہوئے راہول گاندھی نے ہندووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے

اسی سال جنوری میں ہیگڈے نے برسرعام کہاتھا کہ راہول گاندھی جنیو دھری نہیں ہوسکتے’’ ایک بات جو مسلمان ہیں اور ماں عیسائی ہے وہ برہم ہونے کا دعوی کررہاہے یہ کیسے ممکن ہے؟‘‘