انٹرمیڈیٹ امتحانی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد ۔8 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ سرکاری امتحانات مارچ 2023 میں شرکت کیلئے 100 روپئے دیرانہ فیس کے ساتھ امتحانی فیس کے ادخال کی تاریخ میں 12 ڈسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نوین متل نے فرسٹ ایئر اور سکنڈ ایئر طلبہ سے خواہش کی ہے کہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔ طلبہ اپنے متعلقہ کالجس میں فیس جمع کرسکتے ہیں۔ جونیئر کالجس کے پرنسپلس کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ طلبہ سے 12 ڈسمبر تک فیس وصول کرسکتے ہیں اور یہ فیس 13 ڈسمبر تک بورڈ کو منتقل کردی جائے۔ر