انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر امتحانات میں 20 ہزار طلبہ غیر حاضر

   

حیدرآباد۔19۔ مئی (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ سکنڈ ایئر کے کمیسٹری پیپر II اور کامرس پیپر II کے امتحانات آج منعقد ہوئے ۔ دونوں پرچہ جات کیلئے 411783 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ 391242 امیدواروں نے حصہ لیا۔20541 امیدوار غیر حاضر رہے جن کا فیصد 409 ہے۔نظام آباد 3 ، سنگا ریڈی 5 ، سدی پیٹ 3 اور وقار آباد میں ایک نقل نویسی کے معاملات منظر عام پر آئے ۔ مجموعی طور پر 12 نقل نویسی کے معاملات درج کئے گئے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے آبزرورس نے سنگا ریڈی ، میدک اور محبوب نگر کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام اہم مضامین کے امتحانات آج مکمل ہوگئے۔ر