حیدرآباد 29 ستمبر (سیاست نیوز) تعلیمی سال 2024-25 کیلئے انٹر میڈیٹ سال اوّل داخلہ کیلئے 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ میں 15 اکٹوبر تک توسیع کی گئی ۔ تاہم گورنمنٹ جونیر کالجس میں داخلہ پانے والے امیدواروں کیلئے دیرینہ فیس نہیں ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے دو سالہ انٹرمیڈیٹ کورسیس والے تمام جونیر کالجس سے توسیع شدہ آخری تاریخ تک داخلے دینے کہا ہے۔ طلبہ اور اولیائے طلبا سے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ سے ملحقہ کالجس میں داخلے حاصل کرنے کہا گیا ہے۔ ملحقہ کالجس کی فہرست ویب سائٹ https://tgbie.cgg.gov.in/ پر پیش کی گئی ہے۔