انڈر14 اور 16 کھلاڑیوں کا 17 جنوری کو انتخاب

   

حیدرآباد: انڈر 14 اور انڈر 16 کرکٹرز کے لئے بھارت رتن ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جونیئر اسٹیٹ کرکٹ چمپین شپ 2021 کے 5 ویں ایڈیشن میں شرکت کے لئے انتخابی ٹرائل اتوار17 جنوری ،صبح 10 تا 11بجے بمقام قلی قطب شاہ اسٹیڈیم روبرو سٹی کالج،ہائی کورٹ روڈ منعقد ہوں گے۔ دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی 17 جنوری 2021 بروز اتوار صبح 10 بجے سے 11 بجے کے درمیان میں آدھار کارڈ کی کاپی اور ایک تصویر کے ساتھ اپنا رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔حیدرآباد میں رہائش پذیرکھلاڑی یکم جنوری 2005 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے زیر تعلیم کھلاڑی اس ایونٹ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔اس ایونٹ کا اہتمام اسکول اسپورٹس اینڈگیمس فیڈریشن (ایس ایس جی ایف) کے ذریعہ بابائے دستور ہند ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یاد میں منعقد کیا جارہا ہے۔مزید تفصیلات اوررجسٹریشن کے لئے 7780564479 9491219022 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔