انڈیابلاک کے تحت پارٹیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے‘ اس طرح ان کے حوصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔کانگریس

,

   

Ferty9 Clinic

اے ائی سی سی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسی وقت میں نریندر مودی کی قیادت والے کیمپ میں خوف ہے۔
ممبئی۔ اے ائی سی سی ترجمان پوان کھیر ا نے کہاکہ انڈیا بلاک کے تحت پارٹیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور ان کے حوصلے بھی بڑھ رہے ہیں۔

اتحادی گروپ کی میٹنگ سے ایک دن قبل رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کھیرا نے کہاکہ ”اگلے دو دنوں میں آپ کومعلوم ہوجائے گا‘ پارٹیو ں کی تعداد‘ اعتماد کی سطح‘ اور اپوزیشن اتحاد کے حوصلے‘میں اضافہ ہورہا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی نریندر مودی کی قیادت والے کیمپ میں خوف ہے۔

اکالی دل او ربی ایس پی سربراہ مایاوتی کے اپوزیشن کیمپ میں شامل ہونے کے امکانات کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کھیرا نے کہاکہ ائین ساز پارٹیو ں کی تعداد (انڈیا بلاک کے تحت)26سے بڑھ کر28ہوگئی ہے اور آنے والے دنوں میں مزیدنام ائیں گے۔

انہوں نے دعوی کیاہے کہ ”کئی دیگر جب اب این ڈی اے کے ساتھ ہیں وہ انڈیا اتحاد میں شامل ہوجائیں گے“۔