چینائی : انگلینڈ کے کپتان جیوروٹ نے جمعہ کو ہندوستان کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ کیلئے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہاں ہفتہ سے دوسرا ٹسٹ شروع ہورہا ہے جس کیلئے انگلش ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولنگ شعبہ میں جیمس اینڈرسن کو آرام دیتے ہوئے اسٹیورٹ براڈ کو موقع دیا گیا ہے جبکہ آف اسپنر ڈوم بیس جنہوں نے پہلے ٹسٹ میں شاندار مظاہرہ کیا تھا انہیں آرام دیتے ہوئے معین علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین جوس بٹلر کے مقام پر بین کوکس کو موقع دیا جارہا ہے جبکہ بولنگ آل راونڈ کرکس ووک اور فاسٹ بولر اولی اسٹون میں کسی ایک کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔