ممبئی : بالی ووڈ ادارکار انیل کپور اپنی بیماری کا علاج کروانے کے لئے جرمنی جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اداکار انیل کپور نے بتایا کہ انہیں ایک ایسی بیماری ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان کا شانہ پتھر جیسا ہوتا جارہا ہے ۔ اس بیماری کو ’’ کیلشی فکشن آف شولڈر ‘‘ کہتے ہیں ۔ انہوں نے دو سال قبل بتایا تھا کہ ان کے داہنے کندھے میں کیلشیم جمع ہورہاہے جس سے انہیں تکلیف بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں مسلسل خطرناک اسٹنٹس کرنے کی وجہ سے ا ن کا کندھا خراب ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے خود سے اسٹنٹ کرنا پڑتا ہے۔ انیل کپور پہلی بار اپنی بیٹی سونم کپور کے ساتھ فلم ’’ ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا ‘‘ میں نظر آئیں گے ۔