اوباما کا کملا ہیریس کی حمایت میںانتخابی ریالیوں میں شرکت پر غور

   

نیویارک: امریکی این بی سی نیوز نے جمعرات کو بتایا ہیکہ سابق امریکی صدر بارک اوباما اس سال کی صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نائب صدر کملا ہیریس کی نامزدگی کی حمایت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ اوباما نے نجی گفتگو کے دوران ہیریس کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا اور وہ ان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جلد ہی وہ ان کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ اوباما اور ہیریس کے معاونین نے انتخابی مہم میں ایک ساتھ ہم آہنگی کے حوالے سے ملاقات کے امکان پر تبادلہ خیال کیا، لیکن ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ پارٹی کی نامزدگی کیلئے ہیریس کا کوئی مدمقابل سامنے نہ آنے کے بعد صدر بائیڈن کی جانب سے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان کے ایک دن بعد پیر کو ڈیموکریٹک پارٹی کے مندوبین نے ان کی حمایت کی تھی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے چہارشنبہ کی شام قوم سے خطاب میں اعلان کیا کہ انہوں نے جمہوریت کو بچانے اور نوجوان آوازوں کیلئے جگہ بنانے کیلئے صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اپنا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔