تیسری لہر سے نمٹنے حیدرآباد میں 1400 خصوصی بیڈس تیار ، گڈی انارم میں سوپر اسپشالیٹی ہاسپٹل کے بہت جلد سنگ بنیاد
حیدرآباد /24 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے اومی کرون کے معاملے میں کوئی غفلت نہ برتنے کا عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے شہر میں 1400 خصوصی بیڈس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ ونستھلی پورم ایریا ہاسپٹل میں 100 بیڈس کا خصوصی وارڈ ، آکسیجن پلانٹ اور 12 بیڈس پر مشتمل آئی سی یو کا افتتاح کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر کے ایکشن پلان کے تحت ریاست کے تمام سرکاری ہاسپٹلس میں بیڈس کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ اسی کے طور پر ونستھلی پورم ایریا ہاسپٹل میں مزید 100 بیڈس کا خصوصی وارڈ تیار کیا گیا ہے جس سے 200 بیڈس دستیاب ہوگئے ہیں ۔ نرمان ادارے کے تعاون سے قائم کردہ 12 آئی سی یو بیڈس کے وارڈس اور انفوسیس کے تعاون سے قائم کردہ آکسیجن پلانٹ کا بھی وزیر صحت نے معائنہ کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کورونا کی نئی شکل اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے مگر اس کا اثر کم ہونے کا ماہرین دعوی کر رہے ہیں ۔ ہمیں اس پر غفلت میں نہیں رہنا چاہئے۔ اومی کرون پر قابو پانے عوام حکومت سے مکمل تعاون کریں ۔ ہر کوئی کورونا ٹیکہ کے دو خوراک لیں پابندی سے ماسک لگائیں اور سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے کرسمس تقاریب اور نیا سال کا جشن منائیں۔ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے شہر میں جملہ 1400 بیڈس تیار کئے جارہے ہیں جن میں نصف 800 بیڈس نیلوفر ہاسپٹل میں قائم کئے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مزید 6 ہاسپٹلس میں فی کس 100 خصوصی بیڈس کا انتظام کیا جارہا ہے ۔ ریاست میں 21 لاکھ ہوم آئیسولیشن کٹس تیار کئے گئے ہیں ۔ کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کرناٹک ، ٹاملناڈو کے علاوہ دوسری ریاستوں سے لایا گیا مگر اب ایسی حالت نہیں ہے ۔ ریاست میں آکسیجن کی گنجائش میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ آکسیجن جنریٹ پلانٹس ، اسٹوریج پلانٹس کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ گڈی انارم مارکٹ میں 1000 بیڈس پر مشتمل سوپر اسپشالیٹی تعمیر کیا جارہا ہے جس کا چیف منسٹر سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس ہاسپٹل کی تعمیر کے بعد ایل بی نگر ملک پیٹ علاقوں کے علاوہ اس کے اطراف کے عوام کو کارپوریٹ طبی سہولتیں دستیاب ہونگی ۔ بہت جلد اسکا ٹنڈر طلب کیا جائیگا ۔ اسکے علاوہ پرائمری ہیلت سنٹرس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے ۔ بستی دواخانے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں حسب ضرورت مزید چند بستی دواخانے قائم کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے دوسری میونسپلٹیز میں مزید 147 بستی دواخانے قائم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ن