نئی دہلی: القاعدہ نے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ اس سلسلہ میں دہلی پولیس کو ہفتہ کی شام القاعدہ کے نام سے ای-میل آیا تھا، اس میں آئندہ کچھ روز میں آئی جی آئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ یہی نہیں، دھمکی ملتے ہی ایئر پورٹ کی سیکورٹی چاق وچوبند کر دی گئی ہے۔ میڈیا کے مطابق، دہلی پولیس کو ہفتہ کی شام کو ایک ای میل ملا تھا، جس میں کہا گیا کہ کرن بیر سوری عرف محمد جلال اور اس کی اہلیہ شیلی شارا عرف حسینہ اتوار کو سنگا پور سے ہندوستان آرہے ہیں۔ وہ دونوں آئی جی آئی ایئر پورٹ پر آْئندہ ایک سے تین دنوں میں بم رکھنے کی سازش کر رہے ہیں۔ یہی نہیں، القاعدہ کی اس دھمکی کے بعد سی آئی ایس ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ ہوگئی ہیں اور ایئر پورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔