کارا باخ : آرمینیا کے وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے ساتھ تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد عالمی قائدین کو ٹیلی فون کیا ہے اور عالمی برادری سے ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔ آرمینیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ٹیلی فون کر کے آذربائیجان کی تازہ جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا ہے۔ آرمینیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری آذربائیجان کی کارروائیوں پر مناسب ردعمل دے۔