آر ایس ایس کو ایودھیا مسئلہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار

   

حیدرآباد 14 جولائی (سیاست نیوز) آر ایس ایس کے لیڈر ڈاکٹر منموہن ویدیا نے کہاکہ آر ایس ایس ایودھیا مسئلہ پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گی۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد اس کی بنیاد پر اقدام کیا جائے گا۔ آر ایس ایس لیڈر وجئے واڑہ میں تنظیم کے اختتامی اجلاس سے مخاطب تھے۔ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد وجئے واڑہ میں آر ایس ایس کا یہ پہلا اجلاس تھا۔