حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے بعد آندھراپردیش حکومت نے بھی انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ جائنٹ انٹرنس ایگزامنیشن (جے ای ای) امتحانات کے شیڈول کی اجرائی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ ٹکرا رہی ہے جس کے نتیجہ میں حکومت نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ میں تبدیلی کی ہے۔ حکومت کے فیصلہ کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہوں گے اور 12 مئی تک جاری رہیں گے۔ سابق میں حکومت نے 8 تا 28 اپریل امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ جے ای ای امتحانات 16 تا 21 اپریل منعقد ہوں گے لہذا حکومت نے انٹر امتحانات کو ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخوں میں انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم کے سریش نے کہاکہ طلبہ کو جے ای ای امتحانات میں شرکت کا موقع فراہم کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا۔ اُنھوں نے کہاکہ امتحانات کے دوران کوویڈ قواعد پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور ریاست میں 1400 امتحانی مراکز اور 900 لیاب قائم کئے گئے ہیں۔ ر