اٹاوہ :ایکسپریس وے پر بس اور ٹرک میں ٹکر ،4 ہلاک

   

اٹاوہ : اترپردیش کے اٹاوہ ضلع میں سیفئی تھانہ علاقے کے تحت آگرہ لکنئو گومتی ایکسپریس وے پر اتوار کی صبح دیوریہ سے جے پور جانے والی ایک ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کی ٹکر میں چار لوگوں کی دردناک موت ہوگئی،جبکہ تقریباً 40افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کو علاج کے لیے سیفئی میڈیکل یونیورسٹی میں داخل کرایا گیا ہے ۔ 03 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج صبح تقریباً 3 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگوار کنبوں کے افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی روح کے سکون کے لئے دعا کی۔