اٹل بہاری زوالوجیکل پارک کرناٹک میں بیف بطور غذا کیلئے ٹنڈرس کی طلبی

   


ذبیحہ کیلئے پابندی پر زور دینے والی بی جے پی حکومت میں نیا منصوبہ

حیدرآباد۔11۔ڈسمبر(سیاست نیوز) انسانو ںکے لئے بڑے جانوروں کے گوشت کے استعمال کو ترک کرنے کے لئے بڑے جانور کے ذبیحہ پر پابندی عائد کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کو زوالوجیکل پارک میں موجود جانوروں و مویشیوں کی غذاء کے طور پر استعمال کے لئے بڑے جانور کا گوشت چاہئے اور اس کے لئے حکومت کے کرنا ٹک کے محکمہ جنگلات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اٹل بہاری واجپائی زوالوجیکل پارک ‘ کملا پور‘ ہوسپیٹ کے جانوروں کے لئے بیف کی سربراہی کے ٹنڈرطلب کئے ہیں۔زو اتھاریٹی آف کرناٹک کی جانب سے جاری کردہ اس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 15 ڈسمبر کو بیف کی سربراہی کے لئے ٹنڈر داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 16 ڈسمبر کو تکنیکی کشادگی عمل میں لائی جائے گی۔اس کے بعد 17 ڈسمبر کو فینانشل امور کا جائزہ لینے کے بعد ٹنڈر کو قطعیت دی جائے گی۔زو اتھاریٹی آف کرناٹک کی جانب سے جاری کئے گئے اس ٹنڈر میں واضح طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ ’’اٹل بہاری واجپائی زوالوجیکل پارک‘‘ کے جانوروں کے لئے بیف بطور غذاء سربراہ کرنے کے لئے یہ ٹنڈر طلب کیا گیا ہے اور اس ٹنڈر کی کشادگی کے بعد آئندہ ایک سال تک ٹنڈر حاصل کرنے والوں کو جانوروں کے لئے بیف سربراہ کرنا ہوگا۔م