اپنی مرضی سے سنجانا گرلانی نے اسلام قبول کیاہے

,

   

Ferty9 Clinic

دستاویزات کے بموجب جو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہورہے ہیں مذکورہ اداکارہ نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیاہے۔ اس دستاویز جس میں ان کی تصویر بھی چسپاں ہیں اس کے ساتھ تبدیلی مذہب کی تاریخ9اکٹوبر2018بھی تحریر ہے

https://twitter.com/ShobhaBJP/status/1307219714175762432?s=20

رپورٹس کے بموجب حلف نامہ میں مذکورہ اداکارہ واضح کیاہے کہ انہوں نے سالوں تک مذہبی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام مذہب قبول کیاہے۔

سنجانا گرلانی‘ عزیز پاشاہ
ایک او رتصویر میں سنجانا گرلانی‘ بنگلور نژاد ماہر امراض قلب کے سرجن ڈاکٹر عزیز پاشاہ کے ساتھ دیکھائی دے رہی ہیں۔

اس بات کی بھی افواہ گشت کررہی ہے کہ اداکارہ او رپاشاہ دونوں تعلقات میں تھے۔

اداکارہ کی والدہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سنجانا اور پاشاہ کی منگنی ہوگئی ہے اور دونوں کی شادی کرونا وائرس کی وجہہ سے ملتوی کردی گئی ہے۔

صندل کی لکڑی منشیات معاملہ
قبل ازیں سندل کی لکڑی منشیات معاملہ میں نارکوٹک کنٹرول بیورو (این سی بی) انتظامیہ نے اداکارہ کو گرفتار کیاتھا۔

سنجانا گرلانی جنھوں نے اپنا فلمی کیریر تامل فلم اور کڈھال سے شروع کیاتھا کنڈا فلم گنڈا ہینڈاتی میں اپنے رول کی وجہہ سے کافی مقبول ہوئی تھیں