اپوزیشن کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کا استعمال سی پی آئی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا کا الزام

   


حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر نارائنا نے الزام عائد کیا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت اپوزیشن قائدین کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کا استعمال کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحقیقات کی حقیقت سے واقف کرانے کیلئے تحقیقات کو براہ راست پیش کیا جائے۔ نارائنا نے کہاکہ جب عدالت کی کارروائی لائیو پیش کی جاسکتی ہے تو پھر تحقیقات اور پوچھ تاچھ کو لائیو پیش کیوں نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحقیقات کی حقیقت سے واقف کرانے کیلئے کویتا سے سی بی آئی کی پوچھ تاچھ کو لائیو پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کویتا چونکہ چیف منسٹر کی دختر ہیں لہذا مرکز نے انتقامی کارروائی کی ہے۔ نارائنا نے کہا کہ لکر اسکام میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی سی بی آئی تحقیقات کررہی ہے اور کویتا کا بیان آج ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو انتقامی کارروائیوں کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دینی چاہیئے۔ر