اڈانی کمپنی نے دو دن میں 2000 ٹن سیب خریدے

   

شملہ: اڈانی ایگری فریش نے ہماچل پردیش میں سیب خریدنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں اور خراب موسم کے باوجود دو دنوں میں 2000 ٹن سیب کی خریداری کی ہے ۔ خریداری سے متعلق مراکز کے باہر لمبی قطاروں کے پیش نظر کمپنی نے کسانوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اڈانی ایگری فریش نے 15 اگست سے سیب خریدنے کا سالانہ پروگرام شروع کیا ہے اور اس سال خریداری کا سیزن گزشتہ سال کے مقابلے 4 روپے مہنگا شروع کیا گیا ہے ۔ یہ قیمتیں منڈیوں کی مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف اضافی سہولیات کی وجہ سے سیب کے کاشتکاروں میں پرائیویٹ کمپنیوں کی مقبولیت بھی بڑھ گئی ہے ۔رام پور میں کمپنی کے خریداری مرکز کے باہر ایک سیب کے کسان گوپال ٹھاکر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 15 برسوں سے صرف اڈانی ایگری فریش کو اپنے سیب فروخت کر رہے ہیں۔ یہاں قیمت اچھی ہے ۔ ساتھ ہی کریٹ وغیرہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ سال در سال بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے ہمارے سیب کی پیداوار بھی بہتر ہونے لگی ہے اور ہماری آمدنی بھی بڑھ گئی ہے ۔گوپال ٹھاکر کا رام پور میں ہی سیب کا باغ ہے اور وہ گزشتہ دو دنوں میں اڈانی ایگری فریش کو 200 کلو سیب بیچ چکے ہیں۔ بدھ کو خراب موسم کے باوجود کمپنی کے تین خریداری مراکز رام پور، روہڑو اور سینج کے مرکزمیں کسانوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ آرڈر کو برقرار رکھنے اور سیب کی خریداری کے عمل کو ہموار بنانے کے لیے کمپنی نے کچھ اضافی انتظامات بھی کیے ہیں تاکہ کسانوں کو اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے کھلے میں نہ رہنا پڑے ۔